بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو موسمیاتی تبدیلی سےمزید نقصان ہوگا،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے باکو میں کاپ۔29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا سامنا ہے۔بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقت میں مزید نقصان ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے10 ممالک میں شامل ہے۔2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک کو تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کاسامناکریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بھرپوراقدامات کررہاہے ۔نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پر کام کررہےہیں ۔۔۔دنیاکو پاکستان جیسے ترقی پذیرملکوں کی مددکرناہوگی ۔
