امریکی صدر جو بائیڈن سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

واشنگٹن ( ذیشان شمسی ) منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو وائٹ ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔
صدر بائیڈن نے منتخب صدر کو روایتی دورے کی دعوت دی تھی۔ اس دعوت کو آئندہ سال بیس جنوری کو امریکی جمہوری اقدار کے مطابق پرامن انتقال اقتدار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو مبارک باد دی اور اس عزم کو دہرایا کہ جمہوری روایات کے مطابق انتقال اقتدارکے مرحلے کو مکمل کیاجائے گا دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھی انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا