سربنی یاس فورم،اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار متحد ہ عرب امارات پہنچ گئے۔نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈار 17نومبرتک متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان کی دعوت پر یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں ۔
نائب وزیراعظم 15 سے 17 نومبر کے دوران ہونے والے سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فورم میں علاقائی سلامتی،اقتصادی تعاون اورپائیدارترقی پراظہارخیال کرینگے۔
