پاکستان کاغزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر اظہار افسوس
اسلام آباد(سعد عمر)پاکستان نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بالخصوص بچوں کے مصائب عالمی توجہ کے منتظر ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم یو این خصوصی کمیٹی برائے اسرائیلی سرگرمیوں کی گذشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلارس کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے، بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک دورہ کریں گے جس میں فریقین دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
