وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمےمیں انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد ،ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کر دئیے گئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔
کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
