پی ٹی آئی کی قیادت آج ورک فرام ہو م کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت آج ورک فرام ہو م کر رہی ہے۔لاہور میں حالات معمول پر ہیں۔ ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 104 ایم پی اے ہیں اور ہم جنگجوؤں کا انتظار کررہے ہیں لیکن کوئی نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں حالات معمول پر ہیں، لوگ ناشتہ کررہے ہیں اور چٹھی منارہے ہیں، یہاں آج مکمل سکون ہے، احتجاج اور مظاہرے صرف واٹس ایپ پر نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب لانے والے خود ابھی تک سورہے ہیں، بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سوگئیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کے اہلخانہ بھی انقلاب میں شرکت نہیں کررہے، بشریٰ بی بی اور ان کے بچے احتجاج میں شرکت نہیں کررہے۔
