پی ٹی آئی کا احتجاج ختم،معمولات زندگی بحال
پی ٹی آئی کی فائنل کا ل کا احتجاج منطقی انجام کو پہنچ گیا۔وفاقی دارالحکومت میں صورتحال معمول پر آنے لگی۔
راستوں میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹا دئیے گئے ہیں۔
موٹروے ایم 2، اسلام آباد تا لاہور، اسلام آباد سے پشاور موٹروے ایم ون، لاہور سیالکوٹ، ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 موٹرویز ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔
