چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یو ژیا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی جی ایچ کیو پہنچا ۔
چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی بات چیت میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، علاقائی استحکام کے لئے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
