نائب وزیراعظم کا پفوا چیریٹی بازار کا افتتاح
اسلام آباد(سعد عمر)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں فارن آفس ویمن ایسو سی ایشن کے چیریٹی بازار کا افتتاح کیا۔
چیرٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے۔
سفارتخانوں نے بازار میں اپنے اپنے ملکوں کے ثقافتی سٹالز لگائے۔سفارتی اہلکاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی مینا بازار میں شرکت ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بازار کا مقصد پسے طبقات کی مدد کرنا ہے۔ ہر ملک اپنی الگ ثقافتی پہچان رکھتا ہے۔ بازار کے انعقاد سے لوگوں کو مختلف ممالک کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
