سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ون واٹر سمٹ کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔
شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی سمیت غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
