احتجاج کی آڑ میں سبزی فروش کا بھائی گرفتار،عدالت برہم

0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کی آڑ میں سبزی فروش کے بھائی کو گرفتار کرنے پر اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں عام شہریوں کو گرفتار کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ایف 10 سے سبزی فروش کے بھائی کو احتجاج کیس میں گرفتار کرکے جوڈیشل کردیا گیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں، یہ تو بالکل غلط ہے، جو احتجاج میں شریک ہی نہیں، آپ ان کو کیسے اٹھا سکتے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے