بانی پی ٹی آ ئی کی سول نافرمانی تحریک کی دھمکی
تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایکس پر اپنے بیان میں بانی پی آ ئی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ،9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے عمر ایوب خان، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل پانچ رکنی مذاکراتی ٹیم کا بھی اعلان کیا۔
