شام ، بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ

0

شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔
شامی شہریوں نے امیہ اسکوائر پر جشن منایا ۔شہری شامی فوج کے ٹینکوں پر چڑھ گئے۔ دمشق میں باغی ملیشیا کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، دمشق کے قریب جیل سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے