فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آن پہنچا،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا اسی صورت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب صوبے اور وفاقی اکائیاں مل کر امن قائم کریں۔ مقصد کے حصول کیلئے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے، چند روز قبل سرحد پار سے کیے گئے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دشمن کے خوابیدہ سیل خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیٹھے ہیں۔، ہمیں بخوبی علم ہے کہ بلوچستان میں پاکستان کے خلاف بُنی جانے والی سازشوں میں کون کون سے ممالک سہولت کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا اسی صورت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے کہ ہم سب مل کر چاروں صوبوں، وفاق، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں امن و امان قائم کریں
