پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ
نیویارک( ذیشان شمسی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ نہیں۔ مسلمانوں کی بے دخلی، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے ان کا مقصد اپنے ناجائز قبضہ کے لئے علاقے سے مسلمانوں کا خاتمہ ہے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کے لیے متحد ہو۔
