سابق وزیراعظم،بانی پیپلز پارٹی کا 97 واں یوم پیدائش
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا97 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو انیس سو اٹھائیس میں آج کے روز لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ذوالفقار علی بھٹو نے انیس سو سڑسٹھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے انیس سو اکہتر سے انیس سو تہتر تک صدر اور انیس سو تہتر سے انیس سوستتر تک پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک صاحب بصیرت رہنما تھے جنہوں نے پاکستان کی تقدیر بدلی اور بے آوازوں کی آواز بنے۔
انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے مضبوط حامی تھے وہ آمریت اور ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔
