190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر
بانی پی ٹی آ ئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا۔
کیس کا فیصلہ اب جمعے کو سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے۔
جج ناصر جاوید نے کہاکہ بشری بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی، عمران خان کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی تاحال پیش نہیں ہوئے، صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت موجود ہوں نہ ملزمان اور نہ ہی ان کے وکلا پیش ہوئے۔
بعد ازاں، عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔
