پی ٹی وی ڈراموں کی کہانی روحی بانو کے بغیر ادھوری
پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ روحی بانو کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے۔
روحی بانو کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی اداکاروں میں ہوتا تھااور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ٹی وی ڈراموں میں روحی بانولازم و ملزوم سمجھی جانے لگیں۔
روحی بانونے کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ، زیر زبر، دھند، سراب،قلعہ کہانی ہو، حیرت کدہ،پکی حویلی اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں جاندار اداکاری اور یادگار کردار ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔
روحی بانو کو پی ٹی وی ایوارڈ، نگارایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔وہ 25جنوری 2019ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔
