عالمی برادری  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  مظالم پر اپنی خاموشی توڑے۔ عامر احمد اتوزئی 

0

نیویارک (ذیشان شمسی ) نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل، جناب عامر احمد اتوزئی نے پانچ فروری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی،انہوں نے خصوصاً 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ منسوخی کے بعد ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی جانب سے 2021 میں 5 فروری کو "کشمیر-امریکن ڈے” قرار دینے کی قرارداد کو سراہتے ہوئے اسے کشمیری عوام کی جدوجہد اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی آگاہی کا ایک اہم اعتراف قرار دیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے