علاقائی چیلنجوں، اقتصادی دباؤ اور سیکیورٹی خطرات کے باوجود پاکستان مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے: سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن ( ذیشان شمسی ) پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں یوم پاکستان کی پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر راضوان سعید نے جہدوجہد آزادی کے ہیروز کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کا سفر ثابت قدمی اور ہمت و حوصلے کا سفر ہے پاکستان علاقائی چیلنجوں، اقتصادی دباؤ اور سیکیورٹی خطرات کے باوجود مضبوط ہوا انکا کہناتھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی مثبت بیانیہ کی تشکیل، روابط کو فروغ دینے، اور دونوں ملکوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اس موقع پر

بیورو آف جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو اہلکار ایرک میئر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور پائیدار شراکت داری کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیاگیا انکا کہناتھا کہ پاک امریکہ شراکت داری اقتصادی، سیکیورٹی، تعلیمی، اور ثقافتی تعلقات پر محیط ہے اعلیٰ سطحی تقریب میں 300 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں امریکی انتظامیہ کے حکام، سفارتی برادری ، تھنک ٹینک کمیونٹی ، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل تھے۔