ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں : صدر ٹرمپ

واشنگٹن ( ذیشان شمسی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ سمیت مختلف اسلامی ممالک کے سفارتکاروں مسلم کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم ووٹرز سے اظہار تشکر کیا انکا کہناتھا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہے ہیں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں انہوں نے مسلم کمیٹی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ مسلم برادری کے ساتھ کھڑا رہوں گا: صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں جس کے لئے ہر سطح پر کام کیا جارہاہے ہے