سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا سفارتی اسناد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش

0

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی حیثیت سے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں انہوں نے اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو پیش کیں اس موقع پر سفیر عاصم نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل گوتیرش نے سفیر عاصم کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے