ون ڈے سیریز،پاکستان چاروں شانے چت
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ماؤنٹ مونگا نوئی میں کھیلے گئے میچ کو بارش کے باعث 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم نے ایک بار پھر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 264 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
