پاکستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات ،،، پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہیں ،،، قونصلر عاطف رضا

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ
آریا-فارمولہ اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاطف رضا نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات کرے انکا کہناتھا اس وقت بھی پاکستان میں دہشت تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کررہی ہے قونصلر عاطف رضا کا کہناتھاکہ ٹی ٹی پی اقوام متحدہ کی دہشتگرد گرو کی فہرست میں شامل ایک دہشت گرد تنظیم ہے انہوں نے نہاد بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کے پاس جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان دہشت گرد تنظیموں کو ہمارے ازلی دشمن مخالف ملک کی جانب سے بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔ پاکستان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بازیاب کریں، دہشت گرد گروہوں کی ان تک رسائی کو روکیں، اور غیر قانونی ہتھیاروں کی اس پھیلتی ہوئی بلیک مارکیٹ کو بند کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔
انکا کہناتھا کہ جانتے ہیں کہ غیر ریاستی عناصر کے پاس جدید غیر قانونی ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیتیں نہیں ہوتیں، اس لیے ان سرگرمیوں میں بعض ریاستی عناصر کی ممکنہ شمولیت پر سوالات اٹھتے ہیں پاکستانی مندوب نے کہا کہ چھوٹے اور ہلکے غیر قانونی ہتھیاروں کے مسئلے کو جامع اور متوازن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔