ہمیں امریکی طاقت کے ایوانوں میں اپنی آواز خود اٹھانا ہوگی ،،، پاکستانی امریکن شہریار علی

نیویارک (پاکستانی نیوز ) ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے لیے نوجوان پاکستانی امریکن امیدوار شہریار علی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم منتخب ایوانوں میں اپنی نمائندگی خود کریں اور امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز بنیں شہریار علی کا کہنا تھا کہ انکی کامیابی امریکہ میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کی کامیابی ہوگی ،،اس موقع پر شہریار علی کے والد چوہدری اکرم رحمانیہ جو کہ ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے ایڈوائزر ہیں نے بھی پاکستانی کمینونٹی سے اپیل کی وہ نوجوان امیدوار کی بھرپور سپورٹ کریں اس موقع SAASBAتنظیم کے چئیرمین محسن شاہ نقوی نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ شہریار علی کا کامیاب کروائیں، شہریار علی کی کامیابی پوری کمیونٹی کی کامیابی ہو گی ۔