امن اور تسلط ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،سفیر عاصم افتخار

0

نیویارک(ذیشان شمسی)مشر قِ وسطیٰ کی صورتحال، بشمول مسئلہ فلسطین، پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح مباحثے کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب کی زیرِ صدارت جون میں منعقد ہونے والی دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس ایک اہم موقع ھ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس قابلِ عمل نتائج دے گی،

جن میں فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک واضح ٹائم لائن، بستیوں کی توسیع کو روکنے اور واپس لینے کے اقدامات، شہریوں اور مقدس مقامات کے تحفظ کے ٹھوس اقدامات، اور فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل، مساوی اور جائز رکنیت شامل ہیں
سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا دائرہ غزہ اور مغربی کنارے تک محدود نہیں بلکہ لبنان اور شام تک پھیل چکا ہے، جہاں جنگ بندی معاہدوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے