پاکستان بھارتی بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو مسترد کرتا ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، سفیر عاصم افتخار

نیوریارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب سفیر عاصم افتخار نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقع سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان ہر فورم پر بھارتی من گھڑت اور بے بنیاد مسترد کرتا ہے بھارتی پروپیگنڈا علاقائی امن سلامتی بالخصوص خطے کی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کررہاہے سفیر عاصم افتخار کا کہناتھا کہ پاکستان ہر سطح پر اور ہر قسم کی دہشتگردی کی بھرپور اور سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت واقع کو جواز بنا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دار نہ رویہ اپنا گیا اور بغیر شواہد کے ہمشہ کی طرح جھوٹے الزامات لگائے گئے سفیر نے کہاپاکستان کسی بھی صورت علاقائی امن سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا لیکن اگر بھارت مذاکرات کی میز پر نہیں آتا اور کیا بھی قسم کا ایڈونچر کرتا ہے تو ملکی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ بھرپور انداز کے ساتھ دشمن کو جواب دیا جائے گا انکا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا غیر قانونی ناقابل قبول اقدام ہے اور اس پر ملکی قیادت کاموقف واضح ہے
سفیر عاصم افتخار کا کہناتھاکہ پاکستان کو مقبوصہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش ہے انہوں نے اس امر کا اظہار کیاکہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور تمام بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے انہوں نے سیکریڑی جنرل اقوام متحدہ انتنیو گوتریس کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کو خوش آئند قرار دیا
نیاریق