پاک بھارت کشیدگی ،، سفیر رضوان سعید کی امریکی تھینک ٹینک کے شرکا کو بریفنگ

واشنگٹن ( پاکستانی نیوز) پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کےحوالے سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھینک ٹینک کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے وفد کو تازہ ترین صورتحال سمیت بھارتی غیرقانونی اقدامات سے اگاہ کیا انکا کہنا تھا کہ پاکستان معاملہ کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کررہاہے دوسری جانب سے بھارت بے بنیاد اور من گھڑت پروپگینڈا کرنے میں مصروف ہے انکا کہنا تھا کہ بھارت نے واقع کا کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا بلکہ بھارت کا جنگی جنون خطے کا امن خطرے میں ڈال رہاہے معزز سفیر کا کہناتھاکہ پاکستان ہر ںقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہےانہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کومعطل کرنا جنگ کے مترادف ہے۔