قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کوبھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا اختیاردے دیا

0

اسلام آباد( سعد عمر)قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کوبھارت کیخلاف جوابی کارروائی کامکمل اختیاردے دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کابدلہ لینے کیلئے وقت اورجگہ کاانتخاب ہم کرینگے۔
قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ کمیٹی نے پاکستان کے معصوم شہریوں پرحملے کو ناقابل برداشت قرار دیا۔جنگی جنون میں مبتلابھارت نےاشتعال انگیزی سے خطے میں ایک بارپھر جنگ کی آگ بھڑکائی،۔ان اقدامات کے باعث اب نتائج کی ذمہ داری پوری طرح بھارت پر عائد ہوگی۔کمیٹی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل 51کے مطابق پاکستان جواب دینے کاحق محفوظ رکھتاہے۔قوم مزیدکسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے