پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

0

راولپنڈی ( پاکستانی نیوز) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیا، پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کرکے حملے کررہے تھے، ان طیاروں میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے بھارت کا ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے، ذرائع نے بتایا ہے پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے گفدار پوسٹ، ڈنا پوسٹ، چھتری پوسٹ کے علاوہ متعدد پوسٹیں تباہ کردیں، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے، جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگے، پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے