برطانوی وزیر خارجہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تحسین
اسلام آباد(سعد عمر)برطانوی وزیر خارجہ نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ فریقین نے گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ لیمی نے علاقائی امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
شفقت علی خان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے
