پاکستان اور ترکش امریکن چیمبر آف کامرس کے مابین دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق ،

نیویارک ( پاکستانی نیوز ) پاکستان قونصلیٹ اور ترکش امریکن چیمبر آف کامرس کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پاکستان قونصلیٹ میں منعقد ہوئی تقریب امریکن ترکش چیمبر آف کامرس سمیت نیویارک میں موجود بزنس کمیونٹی کے عہدیدارن نے۔ل شریک ہوئے ، اس موقع پر قونصلیٹ جنرل عامر احمد اتوزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا انکا کہناتھا پاکستان میں سرمایہ کاری وسیع تر مواقع موجود ہیں اس موقع پر ٹریڈ قونصلر عدنان محمود اعوان نے شرکا پاکستان میں ٹریڈ اور سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔