معرکہ حق ،،پاک افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب بھی معرکہ حق کے دوران شہید ہوگئے، سینئر ٹیکنیشن نجیب سلطان، سینئر ٹیکنیشن مبشر اور کارپورل ٹیکنیشن فاروق بھی شہداء میں شامل ہیں۔