پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ

0

نیویارک( ذیشان شمسی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے نیو یارک میںسلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران غزہ میں انسانی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کااعادہ کیا ہے۔
سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو تنازعہ فلسطین کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر حل کرنا چاہیے، جس میں 1967سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ القدس الشریف کو ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے، فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کرنا چاہیے اور طویل عرصے سے منتظر فلسطینی عوام انصاف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدام کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے