بنیان مرصوص کے جذبے کو معاشی ترقی اور اقتصادی اہداف تک بڑھانے کی ضرورت ہے: رضوان سعید شیخ

واشنگٹن ( پاکستانی نیوز ) یومِ تشکر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے امریکہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہناتھاکہ یومِ تشکر کے موقع پر جہاں ہم خداوند کریم کے سامنے سربسجود ہیں وہاں ہم اپنی مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جو ہماری آزادی کے ضامن ہیں انکا کہناتھا کہ ہم ان معصومین، خواتین اور بچوں ، کا شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری سالمیت کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا: رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت نے ہماری قومیت کو از سرِ نو زندہ کیا ہے ہم نے کامل ایمان ، یقین اور ثابت قدمی کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا قوم نے ثابت کیا کہ اپنے وطن کی نظریاتی ، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطر ہ تک بہانے کے لئے تیار ہے