پاک افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے ، وزیر اعظم 

0

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ مثالی تھا، وطن کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی خود مختاری اور سلامتی کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، قوم کے بہادر سپوت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے