پاکستان قدیم تقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ، سفیر عاصم افتخار 

0

نیویارک (ذیشان شمسی ) پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں "گندھارا کی سرگوشیاں” کے موضوع پر نمائش کا انعقاد کیاگیا جسکا مقصد گندھارا تہذیب کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا  اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندھارا محض ایک قدیم تہذیب نہیں بلکہ امن، رواداری اور مکالمے کی ان اقدار کی زندہ علامت ہے جو صدیوں سے پاکستان کی سرزمین پر پروان چڑھتی رہی ہیں انہوں نے کہا ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے کئی بدھ مت آثار قدیمہ کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا

اس موقع پر قونصلیٹ جنرل عامر اتوزئی نے خطاب کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کی اہمیت اور پاکستان کی اس حوالے سے اقدمات پر روشنی ڈالی 

تقریب میں مختلف ممالک کے اقوام متحدہ مشنز سے تعلق رکھنے والے معزز سفارت کار، پاکستان مشن اور قونصل خانے کے افسران و عملہ، امریکہ کے سینئر حکام — بشمول مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور نیویارک کے میئر آفس کے نمائندگان — معروف امریکی کاروباری شخصیات اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے