عالمی امن مشنز،، پاکستان کا کردار نمایاں اقوام متحدہ کا شہدا کو بھرپور خراج عقیدت

0

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 

پاکستان امن دستے کے 2 شہدا کو بعد از شہادت ڈیگ ہیمر شولڈ میڈلز سے نوازا گیا، سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پاک فوج کے دونوں جوان 2024 میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، دونوں شہداء کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعزازات سے نوازا، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اور کرنل عمر شفیق نے میڈلز وصول کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے