افغانستان کا پاکستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان

0

اسلام آباد (سعد عمر)پاکستان،افغانستان سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت، کابل کا اسلام آباد میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان۔یہ اتفاق رائے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈاراور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگومیں طےپایا۔
امیر خان متقی نے پیش رفت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سفیر کی بحالی اچھے تعلقات کی عکاس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں رہنما ؤں نے نائب وزیر اعظم کے دورہ کابل میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا اورباہمی اعتماد کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے