سفارتی محاذ،، بلاول بھٹو کی قیادت میں نو رکنی وفد امریکہ پہنچ گیا

0

نیویارک ( ذیشان شمسی ) پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے عالمی سطح پر سفارتی رابطوں کو تیز کر دیاہے دنیا کے سامنے بھارت کا مکروچہرہ بے نقاب کرنے کے لئے سفارتکاری میں تیزی لائی گئی ہے اس سلسلے میں  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں نو رکنی حکومتی وفد امریکہ کے شہیر نیویارک پہنچا ہے وفد اقوام متحدہ کے مختلف فورمز پر بھرپور انداز میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا وفد سیکریڑی جنرل اقوام متحدہ صدر جنرل اسمبلی سیکورٹی  کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان اور نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا جبکہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد واشنگٹن ڈی سی میں حکومتی  شخصیات سے اہم ملاقاتیں بھی کرے گا جن میں بھارتی جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیا جائے گا جبکہ پاکستان کا علاقائی امن سلامتی کے لئے نقطہ نظر دنیا کے سامنے رکھا جائے گا ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے