کھیل باہمی روابط کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں،صدرزرداری

0

لاہور(پاکستانی نیوز)صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کھیل با ہمی روابط کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔پاکستان اوربنگلہ دیش کو قریب لانے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں اس نسل سے تعلق رکھتاہوں جس نے دونوں بھائیوں کو علیحدہ ہوتے دیکھا۔آج کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں سمجھ سکتی۔
صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کام کرناہوگا۔ایسے اقدامات کرناہوں گے جس سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے