بلاول بھٹو زرداری کی چین کے مستقل مندوب فو کانگ سے اہم ملاقات ،،،پاکستان اور چین کا بھارتی یکطرفہ اقدامات اور جارحیت کی مخالفت پر اتفاق

0

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلی سطح پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب محترم سفیر فو کانگ سے ملاقات کی ہے جس میں بلاول بھٹو نے بھارتی اشتعال انگیزی پر چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے  پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل سے چینی وفد کو آگاہ کیا گیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش مسترد کی انکا کہناتھاکہ  مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے  پاکستان نے چین سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے کی اپیل کی چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ عالمی برادری تنازعہ منیجمنٹ سے آگے بڑھ کر حل کی طرف آئے، وفد نے بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹرز ٹریٹی معطل کرنا پانی کو ہتھیار بنانے کے مترادف قرار دیاگیا پاکستان اور چین کا یکطرفہ اقدامات اور جارحیت کی مخالفت پر اتفاق دونوں ممالک نے اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام پر زور دیا 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے