پاکستانی پارلیمانی وفد کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات ،، سلامتی کونسل مسلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرانے کے لئے موثر کردار ادا کرے ،، بلاول بھٹو 

0

نیویارک اقوام متحدہ (ذیشان شمسی ) پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر اور جمہوریہ گیانا کی مستقل نمائندہ، محترمہ سفیر کیرولین روڈریگز-برکیٹ سے ملاقات کی جس میں یہ ملاقات جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں اور کھلی جارحیت کے تناظر میں اقوام متحدہ کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی مہم کا حصہ تھی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات، عام شہریوں اور سول انفراسٹرکچر پر دانستہ حملوں، اور انڈس واٹر ٹریٹی کی غیر اعلانیہ معطلی کی کے اقدامات سے صدر  سلامتی کونسل کو آگاہ کہاانہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل اور صورت کی مذمت کرتا ہے اور خود اس کا سب سے بڑا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک دہشتگرد واقعے کو یکطرفہ، غیرقانونی اقدامات کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیں۔بلاول بھٹونے ایک بار پھر سیز فائر کے قیام، انڈس واٹر ٹریٹی کے مکمل نفاذ کی بحالی، اور بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے آغاز کا مطالبہ کیا —

جن کی بنیاد مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل پر ہو، جو  کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کنجی ہے۔

پاکستانی وفد نے زور دیا کہ یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر، سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ امن و تصفیہِ تنازعات کو یقینی بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرانے، بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے، اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے متحرک کردار ادا کرے اس موقع پر سلامتی کونسل کی صدر، سفیر کیرولین روڈریگز-برکیٹ نے امن و سلامتی کے قیام کے لیے سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے