قومی اقتصادی کونسل کی آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے4224 ارب روپے بجٹ سمیت6 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ہے۔
یہ منظوری آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چاروں صوبائی وزرائے اعلی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی موجودگی میں ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔
بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے وفاقی جبکہ 2869 ارب روپے صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کے لیے مختص ہوں گے۔ اجلاس نے آئندہ مالی سال کیلئے میکرو اکنامک فریم ورک اور اہداف کی منظوری دے دی۔
