سفارتی محاذ،،، پارلیمانی وفد کی واشنگٹن میں اہم کانگریس اراکین سے ملاقاتیں ،، بھارتی جارحیت پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

واشنگٹن ڈی سی ( ذیشان شمسی ) پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیںکی ہیں وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جارحیت ، امریکی قیادت کی کاوشوں سے عمل میں آنے والی جنگ بندی، بھارتی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور اس کے علاقائی امن پر ااثرات ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مسئلہ کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر اراکین کانگریس کو پاکستان کے اصولی موقف پر بریفنگ دی گئی

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس سے ملاقات سے بھی ملاقات کی شریک چیئرمین جیک برگ مین اور شریک ٹام سوازی کی قیادت میں پاکستان کاکس کے دیگر ممبران سے ملاقات جس میں اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت، نہتے عوام کو نشانہ بنائے جانے کا عمل اور سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیے جانے کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں انہوں نے کہا کہ اک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یک طرفہ اقدامات اور جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی امریکی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن، کانگریس خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا رکن کانگریس سڈنی کملاگرڈو، ممبر کمیٹی برائے خارجہ امور رکن کانگریس ٹام کین جونئیر، کانگریس مین جان مولینار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں مسلہ کشمیر کے حل سمیت علاقائی سلامتی کے حوالے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،،