پاکستان 87 گھنٹے کی جنگ کے بعد ایک واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آیا ہے،شیری رحمان

واشنگٹن ( پاکستانی نیوز ) پاکستان سفارتی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود کو کسی کہانی یا بیانیے سے نہیں جوڑنا چاہتا بلکہ ہم دنیا کے سامنے اپنی حقیقت پیش کر رہے ہیں۔ شری رحمان نے کہا کہ ہم بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں اب ہمارا ملک دہشتگردی یا جنگ سے نہیں پہچانا جائے گا انکا کہناتھا کہ اگر بھارت خود کو دائمی جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی پالیسی ہے، پاکستان دائمی امن کا خواہاں ہے، ہم پائیدار مذاکرات اور پانی کے معاہدے کی بحالی کے خواہاں ہیں،شیری رحمان نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ قانون کے تحت کسی یکطرفہ منسوخی کی اجازت نہیں دیتا پاکستان پانی پر حملے یا اس کا ہتھیار کے طور پر استعمال کو جنگی عمل سمجھتا ہے ۔