وزیراعظم کا ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار

0

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ ماہ ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی مد میں چونتیس ارب نوے کروڑ ڈالر موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں    اٹھائیس اعشاریہ آٹھ فیصد زائد ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ صرف مئی دوہزار پچیس میں ترسیلات زر کی مد میں تین ارب ستر کروڑ امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں نے زوردیا کہ ترسیلات زر کی مد میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پرسمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کاثبوت ہے ۔

شہبازشریف نے قومی معیشت کے استحکام کیلئے اپنی معاشی ٹیم کی کوششوں کوسراہا  ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے