سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،،، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نےایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) ایران اسرائیل جنگ سنگین صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی جنرل اقوام متحدہ انتنویو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران بار بار کہہ چکا ہے وہ اٹیمی ہتھیار نہیں بنا رہا۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی پھیل گئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی ، امن کو موقع دیا جائے، جنگ روکنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل سے آج امن کا پیغام جانا چاہیے، دونوں طرف حملوں سے عوام متاثر ہورہے ہیں، دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہنگامی اجلاس سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب سفیر عاصم افتخار نے بھی خطاب کیا انکا کہناتھا کہ ہم ایران میں اسرائیلی کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور دونوں ممالک کی عوام متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کا پرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی خلاف ہیں،اسرائیل نے حملہ کرکے ایران کی خود مختاری کی بھی خلاف ورزی کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس چین کے سفیروں نے بھی اسرائیل جارحیت کو بھی روکنے کے لئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فوری اور ٹھوس اقدامات کرے