سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

0

اسلام آباد ( سعد عمر ) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جو عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا،اس معاہدے میں کسی بھی فریق کو اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،بھارت کو فوری طور پر اپنی یکطرفہ اور غیر قانونی پوزیشن واپس لینا چاہیے اور سندھ طاس معاہدے کو مکمل اور بلا روک ٹوک نافذ کرنا چاہیے۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہ ہوسکنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور کھلم کھلا انکار کا مظہر ہے۔ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جو عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔ اس معاہدے میں کسی بھی فریق کو اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا اس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ اور غیرقانونی اعلان نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خود اس معاہدے اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی بھی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے