ڈائر یکٹر جنرل آئی اے ای اے کے ایران میں داخلے پر پابندی
ایران نے ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس پابندی کا اعلان ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حامد رضا بابائی نے تہران میں کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ ایٹمی توانائی کا بین الاقوامی ادارہ ایران کی حاصل کردہ حساس جوہری معلومات کومبینہ طورپر محفوظ نہ رکھ سکا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ایران کے اقوام متحدہ کے ایٹمی تنصیبات کے نگران ادارے کے ساتھ تعاون پرنظرثانی کی ضرورت پیدا ہوئی۔
